امریکا میں 60 لاکھ سے زیادہ بچوں میں کورونا کا انکشاف

261
Corona

لاس اینجلس: امریکا میں 2022 کے دوران60لاکھ سے زیادہ بچوں میں کوویڈ-19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں گزشتہ چار ہفتوں میں تقریبا 2لاکھ87ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہسپتال ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بچوں کے کوویڈ-19 کے کیسز ایک سال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

اے اے پی نے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا کہ نئی قسموں سے متعلق بیماری کی شدت کے ساتھ ساتھ ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے زیادہ عمر سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

اے اے پی کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ بچوں کی صحت پر وبائی امراض کے فوری اثرات ہیں، لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہمیں بچوں اور نوجوانوں کی اس نسل کی جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود پر دیرپا اثرات کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔امریکہ میں 1 کروڑ39لاکھ سے زیادہ بچوں نے وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے کوویڈ-19 کا سا منا کیا ہے۔