کراچی کے مسائل صرف جماعت اسلامی حل کرسکتی ہے،فضل احد

335
جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، رہنما جماعت اسلامی

کراچی : امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے کہا ہے  کہ کراچی کے مسائل صرف جماعت اسلامی حل کرسکتی ہے،ترازو کا نشان ہی شہر کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔عوام ترازو کے نشان پر مہر لگائیں اور حافظ نعیم الرحمن کو مئیر منتخب کریں۔

فضل احد نے یوسی 06فرنٹئیر کالونی اوریوسی 11بلدیہ میں الیکشن آفس کا افتتاح اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا،اس موقع پر نامزد چیئر مین یوسی 06فرنٹئیر کالونی عبد الجلیل شمسی اورنامزد چیئرمین یوسی 11بلدیہ اشفاق حسین بھی موجود تھے۔

فضل احد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہی اس شہر میں ترقیاتی کام کروائے ہیں۔نعمت اللہ خان اور مئیر افغانی نے اپنے گھر کی طرح شہر کی خدمت کی، بدقسمتی سے اسکے بعد آنے والے حکمرانوں نے شہر کو آگے لے جانے کے بجائے پیچھے کی جانب گامزن کردیا۔

انہوں نے کہا جماعت اسلامی اب اس شہر کی ضرورت بن گئی ہے۔ٹوٹے پھوٹے اور تباہ حال شہر کو اب صرف جماعت اسلامی تعمیر کرسکتی ہے۔