حیدر آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کا خوف نہیں ہے، ہم نے بڑے بڑے بتوں کو ٹوٹتے دیکھا ہے، موجودہ نظام میں اختیارات عوامی نمائندوں تک منتقل ہی نہیں ہوئے۔
اسد عمر نے کہاکہ سندھ میں اگر سڑک بھی بنائی جاتی ہے تو عوام حکمرانوں کی خدمت کرتی ہے تب ملتی ہے،یہاں عوام نے سیاست کی خاطر اپنی جانیں دیں، حیدرآباد میں سڑکیں نہیں بنیں، سیوریج کا نظام بہتر نہیں ہوا، حیدرآباد میں یونیورسٹی نہیں بنیں،10 سال سے حیدرآباد آرہا ہوں مگر ایسا جذبہ آج تک نہیں دیکھا، پی ٹی آئی کارکن جہاں جمع ہوں وہاں پر ایسا ہی جوش اور جذبہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، تمام چیزوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہے، لیکن حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں.