ایران میں کورونا کی 7ویں لہر، حکومت کا عوام سے حفاظتی اقدامات پر عمل کا مطالبہ

381

ایران کے وزیر صحت بہرام عین الہی نے اعلان کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی 7ویں لہر کا آغاز ہو چکا ہے،بہرام عین الہی نے عوام سے حفاظتی ویکسین لگوانے اور پرہجوم اور بند جگہوں پر ماسک پہننے کا مطالبہ کیا،ایرانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے 13 افراد ہلاک اور 5 ہزار 751 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا وائرس کے نئے کیسز میں سے 516 کی حالت تشویشناک ہے اور 656اسپتال میں زیر علاج ہیں، یاد رہے ایران میں 2020 میں کوویڈ 19 کی وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 41 ہزار 499 افراد ہلاک اور 7 لاکھ 278 ہزار 478 افراد متاثر ہوئے ہیں۔