جدہ: امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز جدہ سے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم مذاکرات کیے ہیں جس میں کہا انہوں نےکہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کو روس اور چین کے لیے نہیں چھوڑا جائے گا۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عسکری اور سکیورٹی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق سعودی عرب کے ساتھ شراکت طے پا گئی ہے۔
صدر بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کو روس اور چین کے لیے نہیں چھوڑا جائے گا۔ سعودی عرب سے تیل کی رسد میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔