پاک ایران سرحد پر تجارتی دوستانہ گیٹ کھول دیا گیا

334
Pak-Iran border

تفتان: پاک ایران سرحد سے متصل تجارتی دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ کو پاکستانی، ایرانی سرحدی حکام نے عیدالاضحی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا تجارتی گیٹ کے کھولنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد پاکستانی، ایرانی سرحدی حکام نے ایران اور پاکستان سے متصل تجارتی دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ کو تجارتی سرگرمیوں کے کھول دیا زیرو پوائنٹ گیٹ کھولنے سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی زیرو پوائنٹ میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے سے وہاں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفتان ایک تجارتی مرکز ہے اور یہاں مزدوری کا واحد ذریعہ ایرانی ، پاکستانی سرحد پر متصل گیٹ ہے مزدوروں نے زیرو پوائنٹ گیٹ کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد محمد حسنی اور زیرو پوائنٹ گیٹ کے انچارج جمیل مینگل کے مطابق آج باقاعدہ طور پر زیرو پوائنٹ گیٹ کو دونوں ملکوں کے سرحدی حکام نے تجارتی سرگرمیوں کے کھول دیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے مزدور طبقہ کام کر سکیں گے۔