چین میں بین الاقوامی آٹو ایکسپو کا آغاز ہو گیا

591

بیجنگ: چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چھانگ چھون میں جمعہ کے روز 19ویں چائنہ (چھانگ چھون)بین الاقوامی آٹوموبائل ایکسپو کا آغاز ہو گیا ہے۔2 لاکھ مربع میٹر پرپھیلی اس ایکسپو میں 9 ان ڈور نمائشی ہال اور 4 آٹ ڈور نمائشی حصے قائم کیے گئے ہیں ۔

اب تک مجموعی طور پر 155 ملکی و غیر ملکی آٹوموبائل برانڈز اور 128 کاروباری اداروں نے نمائش کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔بی وائے ڈی اور ایس اے آئی سی آڈی سمیت نئی توانائی والی گاڑیوں کے 10سے زائد برانڈز تقریب کے دوران اپنے نئے اور نمایاں ماڈلز کی نمائش کریں گے۔

چھانگ چھون میونسپل حکومت انفرادی صارفین کی جانب سے کاروں کی خریداری پر سبسڈی دینے کیلئے 4 کروڑیوآن(تقریبا 59لاکھ امریکی ڈالر)کی سرمایہ کاری کریگی۔شہریوں کی زیر ملکیت تقریبا 31 کروڑ کاروں کے ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی آٹو موبائل مارکیٹ ہے۔ 2021 میں آٹوموبائلزاور متعلقہ مصنوعات کی خوردہ فروخت ملک میں سماجی اشیائے صارفین کی خوردہ فروخت کا 9.9 فیصد تھی۔