سندھ گرین نے فرسٹ پیپلز کپ بین الصوبائی باکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی۔

434

کراچی ۙ؛ فرسٹ پیپلز کپ بین الصوبائی باکسنگ چیمپیئن شپ کے 4روزہ مقابلوں میں پنجاب‘ بلوچستان‘کے پی کے‘ اسلام آباد‘ آزاد جموں کشمیر‘ گلگت و بلتستان اور میزبان سندھ کے دو ٹیموں سندھ گرین‘ سندھ میرون کے96 مرد و خواتین یوتھ باکسرز نے حصہ لیا‘ ۔

مردوں میں سندھ گرین نے5گولڈ‘2سلور لے کر پہلی‘ پنجاب نے2 گولڈ‘1سلور لے کر دوسری‘ جبکہ خواتین مقابلوں میں سندھ نے3 گولڈ‘2سلور لے کر پہلی اور پنجاب نے2 گولڈ اور2 سلور لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی

مردوں میں سندھ گرین کے51 کے جی میں ازبان خان ٹورنامنٹ کے بہترین باکسر اور خواتین میں بلتستان کے54 کے جی کی باکسر ملائکہ زاہد بہترین باکسر قرار پائی‘48 کے جی میں صائم بٹ پنجاب‘ نے جہانزیب بلوچستان کو‘51 کے جی میں ازبان خان سندھ گرین نے

ایوب خان بلوچستان کو‘54 کے جی میں سمیر سندھ گرین نے معاذ خان کے پی کے کو3-2سے‘57 کے جی میں مجاہد آفریدی سندھ گرین نے تباتک( کے پی کے) کو5-0سے‘60 کے جی میں عبدالرحمن پنجاب نے معراج سندھ گرین کو3.-2 سے‘63 کے جی میں ظہور عباس اسلام آباد نے اویس سندھ گرین کو5-0سے ‘71 کے جی میں علی اکبر بلوچستان نے

محمد مرسلین اسلام آباد کو3-0 سے‘75کلو گرام میں جاوید یاسر سندھ میرون نے عثمان پنجاب کو3-2سے ‘80کلو گرام میں انس محمود سندھ گرین نے راجہ اویس اسلام آباد کو5-0سے ہرادیا

خواتین کے مقابلوں میں48 کے جی میں ماریہ سندھ گریننے عائشہ ممتاز پنجاب کو3-2 سے‘50 کے جی میں سحر عاطف پنجاب نے عریبہ سندھ کو3-2 سے‘52کے جی میں ملائکہ زاہد بلتستان نے

رمشا خان پنجاب کو5-0 سے‘54کے جی میں زلیخہ سندھ گرین نے مہک سندھ میرون کو3-2 سے‘57کلو گرام میں فاطمہ زہرا پنجاب نے اقرا مغل اسلام آباد کو5-0 سے‘60کلو گرام میں آکان شاہ سندھ گرین نے شاہ زینہ ظفر اسلام آباد کو5-0سے ہرادیا۔ اس موقع پر سندھ کے ثقافتی شو اور بلوچی لیوا اور جنگلی ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شائقین اسپورٹس کی بڑی تعداد موجود تھیں۔