بھارت بدمعاش ریاست کا روپ اختیار کرچکا ہے، لیاقت بلوچ

522
rogue state

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت بدمعاش ریاست کا روپ اختیار کرچکا ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دھوکے بازی بند کی جائے، سیاسی، جمہوری، آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم مسائل کا حل نہیں، عوام کے لیے عذاب ہیں۔

 گلگت بلتستان ملی یکجہتی کونسل کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئےنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ  کا کہنا تھا کہ  گلگت بلتستان کے عوام نے جہاد اور عظیم قربانیوں کے ساتھ خطہ آزاد کرایا، گلگت بلتستان تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے بہت اہم، حساس اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل بیس کیمپ ہے۔ آزادی کشمیر کے لیے 1913ء سے جموں و کشمیر کے عوام لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے مسئلہ کو غائب کردینا آزادی دشمنوں کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ بھارت بدمعاش ریاست کا روپ اختیار کرچکا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ہندوستان کا قبضہ ناجائز اور سراسر ظلم اور غنڈہ گردی ہے۔ فاشسٹ ہندوستان کے مقابلہ میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں کے عوام کو ایک اکائی اور یک جان دو قالب، جسدِ واحد کی حیثیت سے مزاحمت کرنی ہے اور غلامی کی زنجیریں توڑنی ہیں۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، سیاست میں شائستگی، ذمہ داری اور عوامی مفادات کا تحفظ آئے گا۔