کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر رکن رابطہ کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا بہترین دور جنرل پرویز مشرف حکومت کے درمیان تھا2001 میں جو بلدیاتی نظام لایا گیا وہ ایک بہترین نظام تھا۔
خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ کچھ نام نہاد سیاسی جماعتیں آج ایم کیو ایم پر تنقید کر رہی ہیں شاید وہ یہ بھول بیٹھے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی کراچی کی واحد اسٹیک ہولڈر جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہی ہے آپ نے دھرنا دیا، کئی روز اسمبلی کے باہر خوب ہلہ گلہ ہوا آپ نے بھی پیپلزپارٹی سے تمام معاملات منوا لئے تھے ذرا جماعت اسلامی اپنا پیپلزپارٹی سے کیا گیا معاہدہ سامنے لائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا بہترین دور جنرل پرویز مشرف حکومت کے درمیان تھا2001 میں جو بلدیاتی نظام لایا گیا وہ ایک بہترین نظام تھااس دوران 24 گھنٹے میں پانی صاف ہوجایا کرتا تھاصرف مرکزی شاہراہیں ہی نہیں بلکہ گلی محلے بھی کونسلرز اور ناظمین عملے کے ساتھ مل کر صاف کروا دیا کرتے تھے صرف اتنا ہی نہیں شہر کی سڑکوں کی دھلائی ہوا کرتی تھی۔
خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ وزیراعلی صاحب کی پریس کانفرنس دیکھی تو انکا سکون اور اطمینان دیکھ کر بہت حیرانی ہوئی انکی پریس کانفرنس سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے شہر میں کچھ ہوا ہی نہیں انکے دور میں کراچی کو جس طرح تقسیم کیا جارہا ہے وہ اس شہر کو مزید تباہی کی طرف لے جا رہا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز ٹویٹر پر ایکٹو ہیں اور ٹویٹر پر کمنٹری کر رہے ہدایتیں دے رہے ہیں