بیجنگ : چین میں لوگوں کی صحت کا بڑا پیمانہ متوقع عمر ہے جو 2020 کے 77.93 برس کے مقابلے میں بڑھ کر 2021 میں 78.2 برس ہوگئی۔قومی صحت کمیشن نے ملک میں صحت میں بہتری بارے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ چین میں 2021 میں زچگی کے دوران اموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ 2020 میں شرح 16.9 فی 1 لاکھ تھی
جو اب گھٹ کر 16.1 فی 1 لاکھ رہ گئی ہے۔کمیشن نے کہا کہ چین میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح 2020 میں 5.4 فی 1 ہزار سے کم ہو کر گزشتہ برس 5 فی 1 ہزار رہ گئی۔قومی صحت کمیشن کے شعبہ برائے زچگی و صحت اطفال کے ڈائریکٹر سونگ لی نے کہا کہ چین میں حاملہ خواتین، نوزائیدہ اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات 2021 میں تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔