کشمیریوں نے بھارتی ظلم وستم کے باوجود آزادی کی شمع زندہ رکھا ہوا ہے،شہباز شریف

383

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم شہداء کشمیر، کشمیریوں کی جانب سے اپنے ناقابل تردید اور اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کئے گئے حق خود ارادیت کے لئے دی گئی قربانیوں کی یاد دہانی کرواتا ہے ۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہباشریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے قربانیاں دیں، یوم شہدائے کشمیر ان قربانیوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کی شمع کو کشمیریوں کی نسلوں نے بھارت کی جانب سے مظالم اور ظلم وستم کے باوجود زندہ رکھا ہوا ہے۔