دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے ون ڈے کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔منگل کو اوول میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کو رینکنگ میں پچھے دھکیل دیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی نے بھارت کو ون ڈے رینکنگ میں واپس تیسری پوزیشن دلوادی ہے جبکہ میچ سے قبل بھارت 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود تھا۔انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں جیت کے بعد بھارت کے پوائنٹس ٹیبل پر 108 پوائنٹس ہوگئے ہیں
جبکہ پاکستان 106 پوائنٹس کے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ کے مطابق فہرست میں نیوزی لینڈ 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ کا 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبرہے۔