جکارتہ:چین نے ایشیائی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ عالمی طاقتوں کا مہرہ بننے سے گریز کریں۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکرٹریٹ میں ایک خطاب کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ( Wang Yi) نے کہا کہ خطے میں کئی ممالک پر دبا ئوہے کہ وہ جانبداری کا مظاہرہ کریں یا کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔
وانگ یی نے مزید کہا کہ ایک ایسے خطے کو جسے جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے تشکیل نو کا خطرہ لاحق ہو، اسے جغرافیائی سیاسی حساب کتاب اور کسی بڑی طاقت کی دشمنی اور زبردستی سے شطرنج کے مہروں کے طور پر استعمال ہونے سے محفوظ رہنا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہونا چاہیے ناکہ ہمیں کسی عالمی طاقت کے مہرے کے طور پر استعمال ہونا چاہیے۔