مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہر قائد میں جاری بارشوں پر کہا ہے کہ ہم کراچی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی میں مون سون بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر پوری قوم فکرمند ہے۔
ان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ صوبائی حکومت اور فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہچانے کا عمل جلد مکمل ہواور امدادی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہ رہے۔ کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔