بھارت میں فعال کورونا کیسز بڑھ کر 1,30,713تک پہنچ گئے

372
corona in India

بھارت میں ایک روز کے دوران کورونا کے 16,678نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4,36,39,329ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26تازہ ہلاکتوں کے ساتھ وباسے مرنے والوں کی تعداد 5,25,454تک پہنچ گئی۔بھارتی وزارت صحت کی جانب سےجاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر 1,30,713ہو گئے۔گزشتہ24 گھنٹے کے دوران فعال کورونا کیسزمیں 2,023 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق26نئی اموات میں بھارتی ریاستوں کیرالہ سے 18، مغربی بنگال سے چار، دہلی سے دو اور آندھرا پردیش اور ہماچل پردیش سے ایک ایک شامل ہیں۔