عالمی منڈی میں تیل سستا، وزیراعظم جلدخوش خبری دیں گے، حمزہ شہباز

313
good news soon

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت ٹھیک ہو گئی تو ان شا اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا،عالمی منڈی میں تیل سستا ہوا ہے، اللہ نے چاہا تو وزیراعظم جلد ہی اس پرخوش خبری دیں گے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست سے زیادہ ملک اور معیشت کو بچانے کی ضرورت ہے،ریاست اور ملک بچانے کی خاطر کڑوے فیصلے کرنے پڑے، عمران خان نے قومی معیشت کے ہاتھ پائوں رسیوں سے باندھے، آج ہم ان رسیوں کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں،عالمی منڈی میں تیل سستا ہوا ہے، اللہ نے چاہا تو وزیراعظم جلد ہی اس پرخوش خبری دیں گے۔

جاتی امراء رائے ونڈ میں عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی اور ایس او ایس ویلج کے دورے کے بعد پارٹی رہنمائوں ،کارکنوں اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت5.8 گروتھ ریٹ چھوڑ کر گئی تھی، ساڑھے آٹھ سال بعد الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔سابقہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی عروج پر ہے۔ریاست مدینہ اور نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہاں گئے، میں نے تو کبھی نہیں کہا کابینہ نہیں ہے، بحرانوں کا سامنا ہے ۔ریاست اور ملک بچانے کی خاطر کڑوے فیصلے کرنے پڑے، مجھے تو عوام کی خدمت کرنے سے کوئی نہیں روک سکا۔