ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں چین کو پاکستان کی برآمدات 8 فیصد اضافے کے ساتھ251.30 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو جون 2021 میں 232.74 ملین امریکی ڈالر کی سطح پر تھیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات، اٹلی، ہالینڈ، برطانیہ، اسپین، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، کینیڈا اور فرانس کوبھی پاکستان کی برآمدات میں جون 2021 کے اسی مہینے کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔جون 2022 کے دوران پاکستان کی برآمدات 2,887 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جون 2021 کے اسی مہینے کے مقابلے 5.83 فیصد زیادہ ہیں جبکہ مجموعی تعداد 2,728 ملین امریکی ڈالر تھی۔
درآمدات کے حوالے سے چین سرفہرست شراکت دار ممالک میں سے ایک ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے جون کے دوران کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ جون 2022 میں چین سے پاکستان کی درآمدات جون 2021 کی 1894.16 ملین امریکی ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہوکر 1625.21 ملین امریکی ڈالر ہوگئیں۔ پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے یہ ایک اچھی علامت ہے۔