قربانی کیساتھ اپنی انا بھی قربان کرنی چاہیے تب بہتری آئیگی، چوہدری شجاعت 

264
along with sacrifice

مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ جانوروں کی قربانی کے ساتھ اپنی انا کی قربانی بھی کر دینی چاہیے تب جا کر معاملات میں بہتری آئیگی ،سیاسی میں نظریاتی اختلاف ضرور ہو سکتا ہے اس کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔

گزشتہ روزچودھری شجاعت حسین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھردی پرویز الٰہی اورچودھری مونس الٰہی کے ساتھ سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاست میں نظریاتی اختلاف ضرور ہو سکتا ہے اس کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ قربانی کے دن ہے اپنی انا کی قربانی بھی کر دیں، تب جا کر معاملات میں بہتری آئے گی، آج کل بہت سے بیانات آ رہے ہیں، ان میں سے کافی زیادہ بیانات میں تکبر کی بدبْو ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ فوج ملک کی محافظ ہے، اس کو پتہ ہے ملک کو کیسے سنبھالنا ہے۔ کشمیر کے حوالے سے ہمارا مؤقف برقرار ہے، خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد ریاست بنا دیا جائے، آج پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے سب کو چاہیے کہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے عوام کا سوچیں۔