خورشید شاہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرانے کیلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کا اعلان

287

 وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرانے کیلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کا اعلان کردیا۔وہ گزشتہ روز سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ یہ ملک قائم رہنے کے لیے بنا ہے

ملک ٹوٹنے کی باتیں پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں مگر ملک قائم ہے اور قائم رہے گا،انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے اتنی جلدی نہ کریں صرف دو فصلیں تو اترنے دیں۔ صرف دس سال حکومت چلتی رہی اورملک میں خوشحالی نہ آئے تو لٹکا دینا،وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر زراعت کو محور بنالیا جائے

تو دس سال بعد ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہمارے پاس پانی ہے مگر ڈیمز نہیں ہیں۔ پاکستان کو اگر کسی نے بچایا ہے تو یہ پانی ڈیمز اور زراعت ہوگی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ساڑے تین سال تک ہر طرح کی پورسپورٹ رہی لیکن وہ کچھ کام نہ کرسکے،

دعا کی کہ عمران خان کو اتنی سمجھ آجائے کہ وہ ملک اور کرکٹ گراؤنڈ میں فرق سمجھ سکیں،خورشید شاہ نے کہا حکومت سولرانرجی پر خصوصی توجہ دیرہی ہے۔ ایک کروڑ گھر سولر پر چلے گئے تو ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔