شہر قائد میں آلائشوں کی بھرمار

362

کراچی :بلدیہ ضلع شرقی میں آلائشوں کو ٹھکانے نہ لگائے جانے پر بدترین صورتحال پیدا ہوکر رہ گئی۔۔۔

ڈی ایم سی ایسٹ کے حکام نے بھی ڈسٹرکٹ کے لاکھوں شہریوں کو نااہل سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور ان کے نااہل ٹھیکیداروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔۔۔

گلستان جوہر بلاک 14،بلاک 15،گلشن اقبال 13ڈی،عیسی نگری،منظور کالونی،محمود آباد سمیت دیگر علاقوں سے آلائشیں نہ اٹھائے جانے سے سخت تعفن پھیلنے لگا۔۔

عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی کمپلین نمبر تک واضح نہیں کیا گیا۔۔

ڈی ایم سی ایسٹ کے افسران سمیت یوسی انتظامیہ نے بھی آلائشوں کی شکایات سننے سے انکار کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ پر عائد کرکے اپنی جان چھڑالی۔۔۔

شہریوں کی شکایات کا ازالہ کون کرے گا؟؟ شہریوں میں سخت اشتعال پھیلنے لگا۔۔۔

ضلع شرقی کے شہریوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے شہر کی ابتر صورتحال پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی۔۔۔