کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف کاروائیاں

314

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے عادی/پیشہ ور جرائم میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا.

ملزمان میں 1 اسٹریٹ کریمنل, 2 موٹر سائیکل لفٹر, 2 منشیات فروش/سپلائر,1 گٹکا/ماوا سپلائر اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان شامل ہیں

ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز, 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز, گٹکا/ماوا, ہیروئن, چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی. املزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ, گارڈن اور بغدادی کی حدود سے گرفتار کیا

 برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل  MNY-3326 کا مقدمہ تھانہ گارڈن میں درج ہے

برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KIB-8131 کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے ملزمان میں سنیل, محمد عباد, نادر, عبدالخالق, آصف, عامر خان نیازی, شاہزیب خان نیازی اور عبدالجبار شامل ہیں.ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں, ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں,

ایس ایس پی سٹی ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری.