لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری دیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیا تھا لیکن سابق حکومت کے 4 برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیاتھا، سابق حکومت کے چار برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے، معیشت کو بربادکر کے رکھ دیاگیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجودسستے آٹے کی فراہمی پر200ارب روپے کی سبسڈی دی، مجھے کہا گیا کہ کابینہ نہیں ہے، آپ غریب آدمی کو یہ سبسڈی نہ دیں کل مقدمہ بن جائے گا، میں نے کہا کہ مقدمہ تو کسی عدالت میں بنے گا مگر غریب آدمی کو 10کلو آٹے کا تھیلہ 160روپے سستا ملنے سے میں اللہ کی عدالت میں جیت جاؤں گا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے مجھے دی اور اس پروگرام سے پنجاب کے ساڑھے 5 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہواہے اور وزیر اعظم شہبازشریف آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دیں گے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو اور اس نے اپنے دور میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا۔ فتنہ خان اور اس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہواہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف آنیوالے دنوں میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دینگے۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو،اس نے اپنے دور میں لوٹ کسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا، فتنہ خان اوراس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔