پنجاب؛ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق وزارت سے مستعفی

328

لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے صوبائی وزارت سے استعفا دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےخواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق نے وزارت سے استعفا  ذاتی وجوہات کی  بنا پر دیا ہے۔

ایوان وزیر اعلیٰ نے گورنر کو خواجہ سلمان رفیق کے استعفےکی منظوری کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ خیال رہے کہ سلمان رفیق حمزہ شہباز کی کابینہ میں صوبائی وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔