حجاج کرام مسلم امہ، فلسطین و کشمیر کے لیے دعا کریں، وزیراعظم کی اپیل

245
security

اسلام  آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عالم اسلام، فلسطین و کشمیر کی آزادی سمیت مصائب سے نجات کے لیے خصوصی دعا کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے حج کے دن کی اہمیت کے پیش نظر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے۔ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔