مسجد الاقصیٰ ہماری ہے دل و جان سے حفاظت کریں گے، حماس

251

مقبوضہ بیت المقدس :انتہا پسند صیہونی، غاصب فوجیوں کی پشت پناہی میں کئی عرصے سے مسلسل مسجد الاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے مغربی دروازے سے مسجد الاقصی میں گھس کر اسلام دشمن نعرے لگائے اور فلسطینیوں کو زد و کوب کیا۔

القدس میں حماس دفتر کے صدر ہارون ناصرالدین نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ صرف اور صرف ہماری ہے اور ہم اس کی جان و دل سے حفاظت کریں گے۔

اس سے قبل مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں واضح کیا تھا کہ فلسطین کے عوام کسی بھی طرح صیہونی حکومت کو مسجد الاقصیٰ کے کسی بھی حصے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

 بیت المقدس شہر میں ہی مسجد الاقصیٰ واقع ہے جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے اور یہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے جو مسلمانوں کے تین اہم ترین و مقدس ترین مقامات میں شمار ہوتی ہے۔ بیت المقدس میں اسلامی فلسطینی تشخص کی اصلی علامت سمجھی جانے والی مسجد الاقصیٰ ہمیشہ صیہونیوں کی جارحیتوں کی زد پر رہتی ہے اور غاصب صیہونی حکومت یہاں مسلسل اپنی تخریبی وتباہ کن کارروائیاں انجام دیتی رہتی ہے مگر افسوس کی بات یہ کہ بعض مسلم اور عرب ممالک نہ صرف صیہونی حکومت کے جارحانہ اور غاصبانہ اقدامات کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھا رہے بلکہ وہ اس جعلی اور غاصب حکومت کے ساتھ دوستی کی راہ اپناتے ہوئے جہاں قبلہ اول کے ساتھ غداری پر اتر آئی ہیں۔