سپریم کورٹ: نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست منظور

278

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے دیا۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اعتراضات بے بنیاد اور بلاجواز ہیں۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ رجسٹرار آفس کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے چیمبر اپیل منظور کرلی اور رجسٹراراعتراضات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  کہا کہ بادی النظر میں رجسٹرار اعتراضات درست نہیں۔درخواست کو کھلی عدالت میں میرٹ پر سنا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خواجہ حارث نے درخواست پر دلائل دیے۔