اٹلی میں سکھ تنظیم کا بھارت سے علیحدگی کیلیے ریفرنڈم، نقشہ جاری

628

روم: کشمیریوں کے بعدسکھوں کی انتہا پسند بھارت سے علیحدگی کی تحریک زور پکڑنے لگی ‘سکھ برادری نے اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔

 جس میں الگ وطن کا خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے آزادی کے لیے سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام یورپی یونین کے رکن ملک اٹلی کے دارالحکومت روم میں خالصتان ملک کے قیام کیلیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں سکھوں نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں کی جانب سے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا، جس میں بھارتی ریاست پنجاب کے علاوہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا کیوں کہ وہ بھارتی پنجاب کی آزادی کے بڑے حامی تھے۔سکھ فار جسٹس کے بانی پرم جیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ہی ہے۔