عمران خان نے الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیں

310

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ عمران خان کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔

ایڈووکیٹ عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت موجودھ حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترامیم کو غیر آئینی قرار دے  اور الیکشن کمیشن اور دیگر حکام حکم دے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ  کی سہولت فراہم کریں۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ نادرا کو حکم دیا جائے کہ وہ اوورسیز  پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا میکنزم بنائے۔