راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس مل چکی ہے، مقتدر حلقوں اور ایجنسی کو بتانا چاہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں، تحقیق کی جائے اس کے پیچھے کون ہے، حالات خراب ہوئے یا کوئی نقصان پہنچا امپورٹڈ حکومت ذمہ دار ہوگی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے الزام لگایا کہ عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے، انتظامیہ اور پولیس ان سے مل چکی ہے،عمران خان کے جو پوسٹرز لگائے، اسکرین لگائی، وہ سرکاری ٹرکوں پر اتاری گئی اور ان کی جگہ عمران خان کے خلاف نازیبا اسکرین لگائی گئیں۔
https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1543192781274882049?s=20&t=gpsjiflM0rrQG_zx6DNReg
انہوں نے کہا کہ لال حویلی سے پچاس سال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، انتظامیہ اور پولیس مل چکی ہے، مقتدر حلقوں اور ایجنسی کو بتانا چاہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں، تحقیق کی جائے اس کے پیچھے کون ہے، حالات خراب ہوئے یا کوئی نقصان پہنچا امپورٹڈ حکومت ذمہ دار ہوگی، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ 17جولائی کے الیکشن میں قوم امپورٹڈ حکومت کی سیاست کو دفن کر دے گی، ایاز امیر اور عمران ریاض پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں، حکومت جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرے۔