کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق جان لیوا جرثومہ نگلیریا ایک اور جان نگل گیا – 38 سالہ شخص نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کا تعلق کراچی کے علاقے بنارس سے تھا -واضح رہے کہ رواں برس نگلیریا سے 3 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں- نگلیریا سوئمنگ پول،ٹنکی ، تالاب کے صاف پانی میں پایا جاتا ہے جب کہ پانی میں کلورین کی وافر مقدار نہ ہونے سے نگلیریا فلاوری نامی جرثومہ کی افزائش مکمل ہے –
پانی میں کلورین کی مقدار زیادہ ہو تو نگلیریا نشونما نہیں پا سکتاہے۔