انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ،پاکستان کے ملک شہبازاحمد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

272

کوریا میں جاری چنچیون کوریا اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ کے پومزے کے مائنس 40 کے جی کیٹگری کے انفرادی ایونٹ میں پاکستان کے ملک شہبازاحمد نے کوارٹر فائنل میں سعودی عرب کے محمدعلی العباس کو 6.882 کے مقابلے میں 6.999 پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا

اور کانسی کے تمغے کو یقینی بنایا لیکن سیمی فائنل میں پاکستان کے ملک شہباز کوریا کے سابق ورلڈچیمپئین ہوچل جی سے 6.966 کے مقابلے میں 7.600 پوائنٹس سے ہار گئے واضح رہے کہ ملک شہبازدوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے کوریا میں جاری مختلف ایونٹس میں پاکستان کیلیے کانسی کاتمغہ جیتا ہے

اس سے قبل ایشین تائی کوانڈو کیروگی چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تغمہ جیتا تھا دریں اثناء پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ملک شہباز احمد کو پاکستان کیلئے برونز میدل جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاء کے اس بڑے ایونٹ میں ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا ہے

اور اس شاندار کامیابی کا سہر کھلاڑیوں کی محنت اور ان چیمپئن شپ سے قبل پی ٹی ایف کی طرف سے انہیں فراہم کی گئی سخت تربیت کو جاتا ہے ان مقابلوں میں دو کانسی کے تمغے جیتنا جن میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہّ لیا ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے