آئی ایم ایف سے معاہدے مشکل حالات کے پیش نظر کیے گئے، شازیہ مری

279

کوئٹہ:  وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے مشکل حالات کے پیش نظر کیے گئے۔  شازیہ مری نے بی آئی ایس پی کوئٹہ آفس کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جہاں بی آئی ایس پی بلوچستان کے حکام نے چیئر پرسن شازیہ مری کو بریفنگ دی۔

شازیہ مری نے بی آئی ایس پی دفتر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام 2008 میں شروع ہوا، ماضی کی حکومت نے اس پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی غیرقانونی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ملک کو اس حالت تک پہنچایا ہے، کچھ چیزیں ٹھیک کرنے کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،

اس پروگرام کے تحت مزید لوگوں کو دو ہزار روپے کی سپورٹ دے رہے ہیں۔   شازیہ مری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان کے لئے آغاز حقوق پیکج دیا تھا، کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں۔    وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کا دورہ کرچکے ہیں،

صوبے کی احساس محرومی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے مشکل حالات کے پیش نظر کیے گئے، بینظیر ایکم سپورٹ پروگرام سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہو رہے ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر بی آئی ایس پی سے مستفید گھرانوں میں اضافہ کیا جائے گا۔