پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی

308

لاہور: پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم آج ہفتے کو سری لنکا روانہ ہوگی۔دورے کے حوالے سے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیف ٹیم کا یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں کہ دورے کے لئے تعاون کیا،

امید ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی سیریز عرصہ درزاز کے بعد ہو رہی ہے۔صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن عرفان معراج نے کہا کہ سری لنکا نے مختصر وقت میں سیریز کا اہتمام کیا ہے حالات اب بہتر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیف کرکٹ کے کپتان زکا احمد قریشی کا کہنا تھا کہ سیریز کے لئے اچھی تیاری کی ہے، سری لنکا میں دونوں فارمیٹ کی سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔