لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب کالعدم قرار دے دیا ، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے۔
جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس صداقت علی خان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان شامل تھے۔
لارجر بینچ میں پی ٹی آئی کے علاوہ مسلم لیگ ق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی اپیلوں کی سماعت کی گئی۔
یہ اپیلیں حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔