عمران خان کی عدالت عظمیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع کی اپیل

423
responsibility

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت عظمیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکم امتناع کی اپیل کردی- سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے 6 اراکین فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، لہذا حکم امتناعی جاری کیا جائے-

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا- اجلاس کے بعد پنجاب میں پیش آنے والی سیاسی اور آئینی صورت حال پر عمران خان نے پالیسی بیان دیا جس میں انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن غیر آئینی تھا ۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں وضاحت نہیں ہے، مجھے خوف ہے کہ اگر عدالتی فیصلے کی وضاحت نہ آئی تو پاکستان میں آئینی بحران مزید بڑھے گا- حمزہ شریف کس قانون کے تحت وزیر اعلیٰ رہ سکتا ہے،  ہم اس کی وضاحت لینے سپریم کورٹ جا رہے ہیں-