سندھ حکومت نے کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا

368

حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا-

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس سلسلے میں صوبائی محکمہ صحت نے بڑے اسپتال کے تمام اخراجات ادا کرنے کے حوالے سے اسپتال کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ کنور نوید جمیل کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی-

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کی وجہ سے شہر کے معروف نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا- ترجمان ایم کیو ایم نے کنور نوید جمیل کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی-