پاکستان نے چینی وزیر ٹرانسپورٹ کو ہلال پاکستان ایوارڈ عطا کردیا

346

اسلام آباد: پاکستان نےچینی وزیر ٹرانسپورٹ کو ہلال پاکستان ایوارڈ عطا کر دیا ہے،لی شیاؤپینگ نے سول ایوارڈ سے نوازنے پرحکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لی شیاؤپینگ نے سول ایوارڈ سے نوازنے پرحکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان میں سی پیک  کے تحت چلنے والے اہم ٹرانسپورٹ منصوبوں کی حمایت جاری رکھے گا،یہ ملک کی مجموعی ترقی  میں اپنا حصہ ڈالیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیشہ مل کر کام کر یں گے ۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے صدر پاکستان کی جانب سے چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی شیاؤپینگ کو پاکستان کا سول اعزاز ‘ہلال پاکستان  عطا کر دیا۔  یہ اعزاز انکے بیجنگ میں  پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں عطاکیا گیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر معین الحق نے وزیر لی  شیاؤپینگ کوپاکستان چین دوستی کو مضبوط بنانے کی کوششوں اور پاکستان میں سڑکوں کے رابطے کےاہم منصوبوں کی تکمیل کے لیے ان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سفیر نےاس بات پر روشنی ڈالی کہ  سی پیک  پاکستان کے سماجی و اقتصادی ترقی کےوژن کا ایک مرکزی ستون ہے اور دونوں ممالک اپنی قیادت کے تصور کے مطابق اس کےہموار اور مستحکم نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق   سفیرنے کہاسڑکیں اور پل شہروں کو  جوڑتے اور   فاصلے  کم کرتے ہیں اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے بہت سے الگ تھلگ لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کی حیثیت سے ان کا کردار پاکستان اور چین کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں کو جوڑ رہا ہے۔وزیر لی شیاؤ پینگ چین پاکستان دوستی کے پرجوش حامی ہیں اور انہوں نے سی پیک   فریم ورک کے تحت پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے کئی بنیادی

ڈھانچے کے منصوبوں پر عمل درآمد کی قیادت کی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اپنے ریمارکس میں   لی شیاؤپینگ نے سول ایوارڈ سے نوازنے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنر اور آئرن برادر کی حیثیت سے چین پاکستان میں  سی پیک  کے تحت چلنے والے اہم ٹرانسپورٹ منصوبوں کی حمایت جاری رکھے گا جو ملک کی مجموعی ترقی  میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

 انہوں نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کے لیے ضروری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی وزارت کے تعاون پر بھی زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیشہ مل کر کام کر یں گے۔ تقریب میں چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام، میڈیا تنظیموں کے نمائندوں اورپاکستانی سفارتخانے کے افسران نے شرکت کی ہے۔