اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ درخواست لائے ہیں پی ٹی آئی کے پانچ نامزد لوگوں کو نوٹی فائی کیا جائے،20 سیٹوں پر الیکشن کے بعد حمزہ کی وزارت اعلی بچنی نہیں ہے، جس ووٹنگ لسٹ پر ووٹنگ ہونی ہے 8300 پر وہی جواب آنا چاہیے۔
اسد عمر نے کہا کہ ایک صحافی کہتا ہے کہ ایک حلقے میں 15 ہزار جعلی ووٹ دے دیئے جائیں گے، اس پر الیکشن کمیشن ایکشن اور نوٹس کیوں نہیں لیتا، الیکشن کمیشن اور دوسرے اداروں کی جانب سے پنجاب حکومت کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ روٹین بن گئی ہے الیکشن کمیشن غلط فیصلے دیتا ہے اور کورٹ اس کو واپس کرتا ہے، مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔