راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان عالمی و علاقائی امور میں چین کے کردار کو اہم سمجھتا ہے ،پاکستان چین کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف سے چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور سی پی سی کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹریانگ جیچی اور چینی دفتر خارجہ کے حکام نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک چین تعلقات باہمی دلچسپی کے امور دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبے پر بات چیت کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی کے لئے عالمی برادری کے ساتھ شراکت داری کی بھی خواہش رکھتاہے
ملاقات میں چینی وفد نے پاکستان میں چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔ یانگ جیچی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت لائی جائے گی۔