لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے قومی ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید اور پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر (ر) جاوید منج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کا ہے،قومی ٹیم کی پرفارمنس میں جو بہتری دکھائی دے رہی ہے یہ فیڈریشن کی محنت کی وجہ سے ہے.
انہوں نے ایشیاء کپ کے حوالے سے بتایا کہ ایشیا کپ میں ایک میچ میں بارہ کھلاڑیوں کو کھلانے کا ایشو جو سامنے آیا ،اسکی ہیڈ کوچ نے بھی زمہ داری لی ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرنا تھا کہ کون کب گراونڈ میں جائے گا. انکوائری کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے،میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی ،
ایشیا کپ کی تمام ڈیلی الاونس کھلاڑیوں کو ادا کردی گئی ہیں، جبکہ یورپ کے دورے کی ڈیلی الاونس بھی جلد کھلاڑیوں کو ادا کردی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کے ایکمین کے ویزے کا ٹیکنیکل مسئلہ تھا جو ایک دو روز میں حل کر لیا جائے گا.ایکیمن تربیتی کیمپ کے اگلے مرحلے میں ضرور شامل ہوں گے، آصف باجوہ نے ایشیاء کپ کے حوالے سے کہا کہ
ایشیاء کپ میں قومی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، انکا کہنا تھا کہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید نے بھی بہت عمدہ کام کیا ہے ،خواجہ جنید نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ وہ ٹیکنو کریٹ کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں،اور وہ بنگلہ دیش سے واپسی پر ہی مینجر نہیں رہنا چاہتے تھے، انہوں نے بتایا کہ خواجہ جنید کامن ویلتھ گیمز کے لئے مینجر نہیں ہوں گے،
ہیڈ کوچ سیفرائیڈ ایکمین کے ویزے کا مسئلہ درپیش ہے ، ویزہ جاری ہونے میں تاخیر ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے ہے ، منسٹری کے ساتھ رابطے میں ہیں ایک یا د و روز میں ویزہ جاری ہو جائے گا.اس موقع پر موجود قومی ٹیم منیجر خواجہ جنید نے کہا کہ میرے پاس گراؤنڈ میں کام کرنے کا تجربہ ہے، میں گراؤنڈ میں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں، میں نے ایشیا کپ سے قبل ہی بتادیا تھا کہ میں بطور مینجر کام نہیں کر سکتا.