پاکستان کو ساوتھ ایشین گیمز 2023ءکی میزبانی مل گئی

416

لاہور: پاکستان کو ساوتھ ایشین گیمز 2023کی میزبانی مل گئی۔ آئندہ سال اکتوبر اور نومبر میں ایونٹ کا انعقاد مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔ساؤتھ ایشیا اولمپک کمیٹی نے ورچوئل اجلاس میں ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

ایونٹ کے میچز کے لیے لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کو بطور وینیو منظور کر لیا گیا ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 25 سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔