کراچی :اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کارڈ سوئنگ اور کار کیئر کے زیر اہتمام چار ٹیموں کے درمیان کارڈ سوئنگ کرکٹ لیگ سیزن ون کا انعقاد کیا گیا، سی سی ایل کے ایونٹ میں فلم ،ٹی وی اور ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل پاکستان شوبز اسٹار الیون، سوشل میڈیا پر مشتمل دو ٹیمیں جبکہ اسپورٹس کے صحافیوں پر مشتمل ٹیم میڈیا الیون نے حصہ لیا۔
کپتان فیصل کی قیادت میں سوشل میڈیا الیون نے پہلے میڈیا الیون کوباآسانی شکست دی ،پھر شوبز اور ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان شوبز اسٹار الیون کو شکست دیکر کارڈ سوئنگ کرکٹ لیگ سیزن ون کی ٹرافی اپنے نام کرلی، شوبز کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ
ہم اچھا کھیلے لیکن سوشل میڈیا والے چھاگئے، اداکار سعود کا کہنا تھا کہ شوبز کی مصروفیات کے دوران جیسے ہی موقع ملتا ہے ہمارا دوسرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، کرکٹ سے ہم سب بہت لگاؤ رکھتے ہیں سی سی ایل کی انتظامیہ کا شکریہ کہ انہوں نے ایک بار پھر ہمیں صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا،
کار سوئنگ کیئرکی سندس شاہ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اسپورٹس وومن نہیں رہیں کرکٹ کو ٹی وی پر دیکھ کر اس کھیل کو پسند کرنے لگی ، کار کیئر کےسی ای او سید صلاح الدین نے سیزن ون کو ایک کامیاب ایونٹ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام اسٹارز جنہیں ہم ٹی وی فلم، سوشل میڈیا یا نیوز میں دیکھا کرتے تھے
ان سب کا اس ایونٹ پر ایک جگہ موجود ہونا ہمارے ایونٹ کی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل ہے، ہمارا اگلا ہدف سیزن ٹو کا انعقاد ہے،میڈیا الیون کے کپتان اصغر عظیم نے کہا کہ پیشہ وارانہ زمہ داریوں کے باعث کھیلنے کے موقع کم ملتا ہے۔ سوشل میڈیا الیون نے عمدہ کھیل پیش کیا ،جوکہ قابل تعریف ہے