سندھ حکومت کا 11 ہزار بند اسکول کھولنے کا اعلان

1930

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں بند 11 ہزار سرکاری اسکول کھولنے جا رہی ہے۔ یہ اسکول اساتذہ کی کمی کے باعث بند تھے۔ اب یکم اگست سے انہیں کھول دیا جائے گا۔ ان اسکولوں میں فرنیچر نہیں ہے جو اگست سے پہلے پہنچا دیا جائے گا۔

سردار علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں 41 ہزار سرکاری پرائمری اسکول ہیں۔ ان میں سے 5 ہزار غیر فعال اسکول ہیں۔ یہ اسکول ہمارے گلے میں آگئے ہیں۔ ایک ایک گاں میں 20 ، 20 اسکول ہمارے گلے میں پڑے ہیں۔ ان کا بوجھ خزانے پر پڑ رہا ہے۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں ساڑھے سات سو میوزک ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے۔ صوبے میں 65 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہونے کے اعداد و شمار درست نہیں۔ یہ تعداد 40 سے 45 لاکھ کے درمیان ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ 5 ہزار اسکولوں اپ گریڈ کرنا ہے ۔ بچوں کو اسکولوں میں رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی بھی سائنس میوزیم نہیں ہے ۔صرف اسلام آباد میں سائنس میوزیم ہے۔ ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سائنس میوزیم۔بنانے کی اسکیم دے چکے ہیں۔