اسلام آباد: تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کے لیے انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 جولائی کو پی ٹی آئی کے جلسہ سے عمران خان خطاب کرینگے، انتظامیہ سیکورٹی فراہم کرے۔ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان اور فیصل جاوید نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تحریری درخواست دی ہے، جس میں انتظامیہ سے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آبا دمیں جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ درخواست میں جلسہ گاہ میں سیکورٹی انتظامات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ سے سابق وزیر عمران خان اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔