پاکستان جونئیر گرلز ٹیم انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز میں شرکت کرنے کے لئے سنگاپور روانہ

356

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدرمدثر آرائیں نے بتایا ک پاکستان کی جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور آج روانہ ہو گئ جو انٹرنیشنل جونئیر گرلز نیٹ بال سیریز میں شرکت کرے گی جو کہ 28سے 30 جون تک سنگاپور میں کھیلی جا رہی ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے پاکستان جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا جن کے نام درج ذیل ہیں۔

لائبہ ذولفقار، نیشا سلطان، اقرا شفیق ، عمیمہ انیب ، مقدس فاطمہ ، حمنہ ، الویرا کاشف ، سیدہ فاطمہ سوریا گردیزی ، زینب ، مومل اور ایمن شامل ہیں جبکہ فاطمہ انصاری ( کوچ) اور محمد ریاض مینیجر ہونگے۔ پاکپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری سید گوہر رضا نے ٹیم کو ائیرپورٹ سے سنگاپور کے لئے روانہ کیا۔