اسلام آباد: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا،جاری کیے گئے نوٹس میںکہا گیا ہےکہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی 21جون کے جلسے میں شرکت اور خطاب قواعد کی خلاف ورزی تھی،الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے
کہ 28 جون کو ایک بجے الیکشن کمیشن لاڑکانہ آفس میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ خود پیش ہوں یا ان کا وکیل پیش ہو،الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر کو بھی وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس بھیجنے کا حکم دیا ہے،ڈی ایم او الیکشن کمیشن کا نوٹس میں وزیرِ اعلی سندھ سے کہنا تھا کہ کئی ذرائع سے آپ کی جلسے میں شرکت اور خطاب کی تصدیق ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کل الیکشن کمیشن میں پیش ہونےکا حکم جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتباہ کے باوجود بلاول بھٹو کی جانب سے 21 جون کو لاڑکانہ میں جلسے میں شرکت قواعدکی سنگین خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 28 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونےکا حکم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او) لاڑکانہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کے باعث انہیں تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔