پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مافیا کو نوازا، عوام کو دھوکا دیا، سراج الحق

386
امیر جماعت اسلامی سراج الحق سرگودھا میں مہنگائی، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں

رحیم یارخان: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ حکمران ملکی نہیں آئی ایم ایف کے مفادات پر کام کر رہے ہیں، سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے مافیا کو نوازا اور عوام کو دھوکا دیا-

ٹرین مارچ کے آغاز سے قبل رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ معیشت بند گلی میں پہنچ چکی ہے جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا- پاکستان سب سے زیادہ گندم اور چاول پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن چاروں طرف بے روزگاری اور اندھیر نگری ہے-

سراج الحق نے کہا کہ کشمیر بھارت اور اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔ حکومت کو پتا تھا آج ہمارا ٹرین مارچ ہے ،پھر بھی ٹرین لیٹ ہے۔ باہر کی کمپنیوں سے مہنگے داموں معاہدے کرکے ملک کو تباہ کیا- کشمیر بھارت اور اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے جبکہ بھارت بھی اپنے کاشتکار کو سہولیات دیتا ہے لیکن یہاں سفارش و رشوت کے بغیر گولڈ میڈلسٹ کو بھی نوکری نہیں ملتی

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے- حکمرانوں کی پالیساں میرا چور زندہ باد اور تمہارا چور مردہ باد کے سوا کچھ نہیں۔ ایف اے ٹی ایف نے تمام شرائط مکمل ہونے پر سوائے شاباش کے کچھ نہیں دیا۔ آج بھی 5 فیصد زمیندار 65 فیصد زمین پر قابض ہیں-

سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ پریشان ہوکر سراپا احتجاج ہیں اور ملک کا 62 فیصد پانی ضائع ہورہا ہے ۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مافیا کو نوازا ہے، روٹی کپڑے اور ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا۔ عمران خان نے 11سو ارب کراچی کی ترقی دینے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے 11سو ارب کی بجائے 11روپے تک نہیں دیئے ۔