اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے- ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ان سے ملاقات بھی کریں گے-
پاکستان نیول اکیڈمی میں 117 ویں مڈشپ مین اور 25ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کل ہوگی- جس میں وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے- تقریب کے بعد وزیر اعظم ایم کیو ایم کے وفد کے ساتھ ملاقات کریں گے، جس میں کراچی کے لیے ترقیاتی پیکیج کا جائزہ لیا جائے گا-
وزیر اعظم کے ساتھ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا- علاوہ ازیں وزیر اعظم وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں صوبے کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا-