پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

192

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے کی گئی نئی نیب ترامیم کو چیلنج کردیا۔ نیب ترامیم کیخلاف درخواست چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی۔

وکیل خواجہ حارث نے نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی جس میں وفاق اور نیب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ نیب قانون کی سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں۔

 

درخواست میں عمران خان نے استدعا کی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں، نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔